فیصل کریم کنڈی 129

پیپلزپارٹی انتخابات میں لیول پلیئنگ فلیڈ کی بات کرتی ہے توبونوں کے ماتھے پر پسینہ آتا ہے ، فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی انتخابات میں لیول پلیئنگ فلیڈ کی بات کرتی ہے توبونوں کے ماتھے پر پسینہ آتا ہے ۔

اپنے بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ صرف ایک شخص کیلئے قانون کا پیمانہ مختلف ہونے سے کئی سوالات جنم لے چکے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ صرف ایک شخصیت کی خاطر انتخابات میں تاخیر ہو رہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرکے اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرے ۔

فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہ ہونے سے ملک کی ساکھ خراب ہو رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ صرف سندھ میں سرکاری ملازمین کے تبادلوں کا طوفان ہے باقی تین صوبوں میں نہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں