اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)نائب صدر پیپلزپارٹی و سینیٹر شیری رحمان نے روپے کی مسلسل گرتی قدر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے اپنی ہی نااہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا، گزشتہ 20دنوں میں روپے کی قدر میں 6.2روپے کی کمی واقع ہوئی ہے،
ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے شیریں رحمان نے لکھا کہ 2018سے اب تک روپے کی قدر میں 50روپے سے زیادہ کمی ہوئی ہے، کوئی تعجب نہیں کہ اس ہفتے پاکستان کے قرضوں اور واجبات کا حجم 5.5کھرب تک پہنچ گیا ہے،
معیشت وینٹی لیٹر پر ہے لیکن آپ نے گھبرانا نہیں،شیری رحمان نے کہا کہ مارکیٹ میں بے اعتمادی اور روپے کی غیر مستحکم صورتحال معیشت کے لئے تباہ کن ہے، معیشت کی ایسی غیر یقینی کی صورتحال تاریخ میں نہیں دیکھی، معیشت اب آئی ایم ایف کے حوالے کی گئی ہے، معیست کا دیوالیہ ہو چکا ہے لیکن آپ نے گھبرانا نہیں۔