کراچی (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی نے سینئر رہنما تاج حیدر کے انتقال پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کر دیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر پیپلز پارٹی نے 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔اس دوران پیپلز پارٹی کی سیاسی سرگرمیاں 3 روز تک معطل رہیں گی۔
واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما تاج حیدر مختصر علالت کے بعد 83 برس میں انتقال کر گئے۔مرحوم تاج حیدر کی نمازِ جنازہ بروز بدھ (9 اپریل) بعد نمازِ ظہر مسجد و امام بارگاہ یثرب فیز 4 ڈیفنس سوسائٹی میں ادا کی جائے گی۔