بلاول 185

پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا صحافی علی عمران سید کی گمشدگی پر اظہار تشویش

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے صحافی علی عمران سید کی گمشدگی پر اظہار تشویش کیا ہے ۔ اپنے بیان میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے صحافی علی عمران سید کی گمشدگی کو آزادی اظہار رائے پر حملہ قرار دے دیا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہاکہ آوازوں کو کچلنے کے عمل کا سلسلہ اب بند ہونا چاہئے۔ انہوںنے کہاکہ صحافیوں کی گمشدگی جیسے واقعات سے دنیا بھر میں پاکستان کا منفی تاثر پیدا ہوتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کی حکومت میں میڈیا جبر کے بدترین دور سے گزر رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں