غیر قانونی ٹرانسفر 744

پیپرلیس ختم۔۔گاڑیوں کی غیر قانونی ٹرانسفرکا حصہ نہیں بنیں گے۔لاہور کے ایم آر اے ڈٹ گئے

شہبازاکمل جندران۔۔۔

موٹر رجسٹرنگ اتھارٹی لاہور ایم آر اے فائیو مقصود علی کاظمی نے کسی قسم کے نوٹیفکیشن یا تحریری حکم نامے کے بغیر گاڑیوں کی پیپر لیس ٹرانسفر، ٹرانزکشن کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے۔

غیر قانونی ٹرانسفر
ایم آر اے فائیو نے آصف محمود نامی شہری کی درخواست پر متعلقہ گاڑی نمبر
LES-20-8625
کی دستاویزات چیک کیں۔ موٹربرانچ کےانسپکٹر محمد عبداللہ نے گاڑی کی دستاویزات کو درست اور جئنوئن قرار دیتے ہوئے کاغذات پر دستخط کئے جبکہ ایم آر اے فائیو مقصود علی کاظمی نے بھی فائل کوSeen کیا اور دستاویزات پر مہر لگائی۔

غیر قانونی ٹرانسفر
مقصود علی کاظمی کاکہنا تھا کہ کسی قانون کے بغیر پیپر لیس ٹرانسفر، ٹرانزکشن نہیں کی جاسکتی۔اس کے لئے ڈائیریکٹر، ڈی جی یا سیکرٹری کی طرف سے کسی قسم کی تحریری ہدایات بھی موجود نہیں ہیں۔
تحریری احکامات یا نوٹیفکیشن کی موصولی تک ٹرانسفر کے وقت گاڑیوں کی دستاویزات وصول کئے جائینگے اور ان کی جانچ پڑتال بھی کی جائیگی۔

ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے 11 جنوری 2022 سے صوبے میں گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر آف اونرشپ کے لئے بائیومیٹرک نظام متعارف کروا دیا ہے۔ جس کے تحت گاڑی فروخت کرنے اور خریدنے والے دونوں افراد کی بائیومیٹرک تصدیق لازمی قرار دی گئی ہے۔

تاہم یہ امر قابل ذکر ہے کہ محکمے کی طرف سے نئے قانون کے برعکس کسی بھی قسم کے نوٹیفکیشن کے بغیر ہی بائیومیٹرک نظام کے ساتھ، گاڑیوں کی رجسٹریشن یا ٹرانزکشن Paper less قرار دیدیا گیا ہے۔

صوبائی حکومت کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بائیومیٹرک نظام کے ساتھ کہیں بھی پیپر لیس رجسٹریشن یا پیپر لیس ٹرانزکشن یا ٹرانسفر کا ذکر موجود نہیں ہے۔ اس کے باوجود صوبے میں گاڑیوں کی ٹرانسفر اور ٹرانزکشن گاڑی کی دستاویزات دیکھے بغیر محض نشان انگوٹھا کی جارہی ہے اور تبدیلی ملکیت کے اس عمل میں گاڑی کی دستاویزات چیک کی جارہی ہیں نہ ہی ڈیٹا انٹری آپریٹر، انسپکٹر یا ایم آر اے گاڑی کی دستاویزات اور فارمز پر دستخط کررہے ہیں۔

کسی نوٹیفکیشن اور قانون کے بغیر ٹرانسفر کے وقت گاڑی کی اوریجنل دستاویزات کو دیکھے اور دستاویزات پر دستخط نہ کرکے صوبے بھر میں ایکسائز ملازمین اور موٹر رجسٹرنگ اتھارٹیز موٹر وہیکلز آرڈیننس 1965 کے سیکش 32 کی کلاز ون کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔

تاہم ایم آر اے فائیو لاہور مقصود علی کاظمی نے موٹر وہیکلز آرڈیننس 1965 کے سیکشن 32 کی کلاز 1 کے خلاف زبانی احکامات تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں