فیول سپلائی 44

پیٹرولیم ڈویژن نے ملک میں فیول سپلائی میں رکاوٹ کی اطلاعات کو مسترد کردیا

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) پیٹرولیم ڈویژن نے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کے ذخیرے کی صورتحال پر بیان جاری کیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ ملک میں اوسطا 21 دن کے پیٹرول اور 36 دنوں کے ڈیزل کا اسٹاک موجود ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ ملک میں 4لاکھ 17ہزار میٹرک ٹن پیٹرول موجود ہے اور ڈیزل کے 5لاکھ ٹن سے زائد کا اسٹاک ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن نے ملک میں فیول سپلائی چین میں خلل یا رکاوٹ کی اطلاعات کو مسترد کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں