شہباز گل 149

پیٹرولیم ٹیکس 31 روپے سے کم کر کے 5 روپے تک چکے ہیں ، اگر قیمت مزید کم رکھی تو پھر قرضہ لینا پڑے گا ،شہباز گل

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے پیٹرول کی قیمت میں اضافے پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ پیٹرول کی قیمت بڑھانا کوئی پسندیدہ فیصلہ نہیں تھا، ہر پہلو دیکھا گیا ہے۔

جمعہ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت پہلے ہی پیٹرولیم ٹیکس 31 روپے سے کم کر کے 5 روپے تک لاچکی ہے اور اب بھی اگر قیمت کم رکھنی ہو تو پھر قرضہ لینا پڑے گا ، قرضہ لینا کسی صورت ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں