ٹرانسپورٹرز 75

پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹرز نے بھی کرایوں میں اضافہ کردیا

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) پیٹرولیم کی قیمتوں میں 20روپے اضافے کے بعد لاہور کے ٹرانسپورٹرز نے بھی کرایوں میں اضافہ کردیا،کرایوں میں 15 سے 20 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے ۔اضافے کے بعد لاہور سے دوسرے شہروں کا کرایہ 200 سے 800 روپے تک بڑھا دیا گیا ہے۔

ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ 20روپے فی لیٹر اضافہ ظلم ہے ، ٹرانسپورٹ کے اخراجات پورا کرنا مشکل ہوگیا ہے ۔ پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے سے ٹرانسپورٹ کا شعبہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں