پیمرا 186

پیمرا نے موٹروے زیادتی کیس کی میڈیاکوریج پر پابندی عائد کردی

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا)نے موٹروے زیادتی کیس کی میڈیاکوریج پر پابندی عائد کردی۔پیمرا نے تمام میڈیا چینلز کو مراسلہ بھیج دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ میڈیاپرنشرہونے سے شواہداورکیس سے متعلق دیگرحساس معاملات کونقصان پہنچ سکتا ہے۔

جمعہ کوپیمرا نے موٹروے زیادتی کیس کی میڈیاکوریج پر پابندی عائد کردی۔اے ٹی سی کے حکم پرپیمرا نے موٹروے زیادتی کیس پرپابندی لگائی۔پیمرا کی جانب سے تمام نشریاتی اداروں کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے ،جس میں کہا گیا ہے کہ میڈیاپرنشرہونے سے شواہداورکیس سے متعلق دیگرحساس معاملات کونقصان پہنچ سکتا ہے،اے ٹی سی کا فیصلہ ہے ملزم سے تفتیش،شواہد، متاثرہ خاتون سے متعلق بات چیت میڈیاپرنشرنہ ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں