پیرس اولمپک 108

پیرس اولمپکس کے چھٹے روز مزید دو گولڈ میڈلز’ چین کا 11 سونے کے تمغوں کے ساتھ راج برقرار

پیرس (رپورٹنگ آن لائن)پیرس اولمپکس کے چھٹے روز چین نے مزید دو گولڈ میڈلز جیت لیے، اس طرح چین نے 11 سونے کے تمغوں کے ساتھ پہلی پوزیشن پر دن کا اختتام کیا۔پیرس اولمپکس میڈلز ٹیبل پر فرانس اور جاپان 8ـ8 طلائی تمغوں کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ا?سٹریلیا 7 اور امریکا 6 گولڈ میڈلز کے ساتھ چوتھے اور پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔چھٹے روز امریکی ایتھلیٹس کی کارکردگی بھی شاندار رہی جنہوں نے مختلف کھیلوں میں مزید 4 گولڈ میڈل جیت لیے۔ایکواڈور مردوں کی بیس کلومیٹر واک کے ذریعے گیمز میں اپنا پہلا میڈل جیتنے میں کامیاب رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں