پیرا فورس 148

پیرا فورس کی بڑی کامیابی ،7 سال سے رکی ہوئی 7 ایکڑ زمین قانونی عملدرآمد کے بعد اصل مالک کے حوالے

اوکاڑہ
( شیر محمد)وزیرِ اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کے ویژن ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ احمد عثمان جاوید کی واضح ہدایات کے تحت
پیرا فورس نے ایک نہایت اہم اور پیچیدہ کیس پر شاندار کارروائی کرتے ہوئے موضع جبوکہ میں اصغر چوہدری کی 7 ایکڑ زمین قبضہ گروہ سے واگزار کروا دی۔
یہ کیس گزشتہ 7 سال سے زیرِ التوا تھا اور DRC میں اس کا فیصلہ ہو چکا تھا، مگر عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے مالک زمین سے محروم تھا۔

کارروائی کی قیادت سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر وسیم جاوید نے کی،
جبکہ ان کے ساتھ انفورسمنٹ آفیسر عامر سہیل، محمد حسین سینیئر سارجنٹ سہیل اور پیرا فورس کے تربیت یافتہ سارجنٹس شامل تھے۔
ٹیم نے موقع پر نہایت منظم، قانون کے مطابق اور پیشہ ورانہ حکمتِ عملی کے ساتھ آپریشن کو مکمل کیا۔
پیرا فورس نے موقع پر تمام قانونی مراحل کی تصدیق کی اور
Punjab Protection of Ownership of Immovable Property Ordinance, 2025 کے تحت قبضہ واگزار کرا کر زمین کا قبضہ باقاعدہ طریقے سے اصل مالک اصغر چوہدری کے سپرد کر دیا۔
قبضہ حوالگی کے موقع پر اصغر چوہدری نے جذباتی انداز میں پیرا فورس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا:
“میں 7 سال سے انصاف کا منتظر تھا۔ آج پیرا فورس نے میرا حق دلا کر امید کی نئی مثال قائم کی ہے۔”
علاقہ مکینوں نے بھی اس کارروائی کو بہترین عوامی خدمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی آپریشنز سے قانون کی بالادستی اور شہریوں کے حقوق کا تحفظ ممکن ہوتا ہے۔

اس موقع پر انفورسمنٹ آفیسر عامر سہیل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا:
“اوکاڑہ میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ ہم کسی بھی غیر قانونی قبضے کو برداشت نہیں کریں گے۔ پیرا فورس ہر شہری کی زمین، جائیداد اور حقوق کے تحفظ کے لیے ہر وقت تیار ہے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ بھی تمام کارروائیاں بلاخوف، شفاف اور مکمل میرٹ پر جاری رہیں گی تاکہ اوکاڑہ کو قبضہ مافیا سے مکمل طور پر پاک کیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں