ملتان(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی،استعفوں کامرحلہ باقی ہے،استعفے پارٹی قیادت کے پاس جمع ہوچکے، سب کی رائے کے مطابق حکمت عملی بنائی ہے۔
اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ڈی ایم کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی،استعفوں کامرحلہ باقی ہے،استعفے پارٹی قیادت کے پاس جمع ہوچکے ،شیخ رشیدکوچھوڑیں،پی ڈی ایم مضبوط ہے، مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سب کی رائے کے مطابق حکمت عملی بنائی ہے، ہم عوام کی جنگ لڑرہے ہیں۔