پی ڈی ایم

پی ڈی ایم کو کوئی خطرہ نہیں،اتحاد قائم رہے گا،قومی وطن پارٹی

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپاﺅ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کو کوئی خطرہ نہیں،اتحاد قائم رہے گا،پیپلزپارٹی کہیں نہیں گئی،آئندہ اجلاس میں غلط فہمیاں دورکرلی جائیں گی۔

اتوار کو اپنے ایک بیان میں آفتاب احمد خان شیرپاﺅنے کہا کہ حکومت کے پاس عوام کیلئے کوئی پلان نہیں،پی ڈی ایم کو کوئی خطرہ نہیں،اتحاد قائم رہے گا،پیپلزپارٹی کہیں نہیں گئی،آئندہ اجلاس میں غلط فہمیاں دورکرلی جائیں گی،انہوں نے کہا کہ ہمیں وقتی مفادات چھوڑکرملک کے وسیع ترمفاد کی خاطرمل کربڑھناہوگا۔