اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا چورن نہیں بکا لہذا میرا مفت مشورہ ہے ذرا سانس لیں، کریٹک موومنٹ مکمل پٹ گئی ہے، ان کا چورن نہیں بکا لہذا وہ کوئی نیا چورن بازار میں لائیں۔
اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری تو نئے مہمان ہیں، مولانا فضل الرحمان جیسے پرانے گھاگ نے غیرذمہ دارانہ گفتگو کی، اس سے لگتا ہے ہوش کی بجائے جوش پر حکمت عملی بنائی گئی جو بری طرح پٹ گئی ہے۔