لاہور( رپورٹنگ آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیر اعلی آفس میں وزیر مملکت صاحبزادہ محمد محبوب سلطان،رکن قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ اور ایم پی اے شہبازاحمد نے ملاقات کی،جس میں باہمی دلچسپی کے امور،حلقوں میں جاری فلاح عامہ کی سکیموں اورترقیاتی منصوبوں پرتبادلہ خیال کیا گیاـ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عوام کے مسائل کے حل کے لئے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں اور منتخب نمائندوں کی مشاورت سے حلقوں میں عوامی مسائل حل کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قوم کو وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر غیرمتزلزل اعتماد ہیاور وزیراعظم عمران خان کی ایمانداری کے سامنے کرپٹ عناصر کی کوئی حیثیت نہیں ـ وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن نے ہمیشہ منفی کردار ادا کیا ہےـ پی ڈی ایم صرف دکھاؤے کا اتحاد ہےـاپوزیشن جو مرضی کر لے،حکومت کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگیـ عوامی ترقی کے راستے میں اپوزیشن کے منفی حربے برداشت نہیں کیے جائیں گےـ









