اوکاڑہ(رپورٹنگ آن لائن)جمعیت علماءاسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم بہت جلد موجودہ کٹھ پتلی حکومت کو چلتا کردے گادو سال سے میدان کارزار میں ہیں پاکستان کے آئین اور جمہوری نظام کے ساتھ کھڑے ہیں لالچ اور دھمکیاں ہمیں مرعوب نہیں کرسکتیں بدترین دھاندلی سے قائم کی ہوئی حکومت کو ہرگز تسلیم نہیں کرتے ملک و قوم کو نالائق وجعلی حکمران کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے
انہوں نے ان خیالات کا اظہار میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ درحقیقت ملک میں آزاد جمہوری فضاءکو بحال کرنا ہے ہم آئین پاکستان اور جمہوری نظام کے ساتھ کھڑے ہیں جس کیلئے ہم نے قربانیاں دیں ہیں اور پچھلے دوسال سے میدان کارزارمیں ہیں
انہوں نے کہا کہ ہم پر دباﺅ ڈالا جارہا ہے کہ ہم بدترین دھاندلی کے نتیجہ میں قائم کی ہوئی حکومت کو تسلیم کرلیں جس کیلئے ہمیں ڈرایا اور دھمکایا گیا لالچ اور ترغیب بھی دی گئی ہم دھمکیوں سے مرعوب ہوئے نہ لالچ نے ہمیں متاثر کیاتمام مراحل گزر گئے ہم آج بھی اپنے موقف پر قائم ہیں اور علی لاعلان کہتے ہیں کہ اس کٹھ پتلی اور جعلی حکومت کے ہاتھ پر بیعت کرنے کو ہرگز تیار نہیں ہیں
ملک و قوم کو کسی بھی صورت نالائق حکمرانوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے انہوں نے کہا کہ بہت جلد اپوزیشن جماعتوںکا اتحاد موجودہ نااہل،جعلی اور کٹھ پتلی حکومت کو چلتا کردے گا









