شیخ رشید 141

پی ڈی ایم الیکشن سے فراری، صدر اپنا آئینی اختیار استعمال کریں، شیخ رشید

راولپنڈی (رپورٹنگ آن لائن) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اسمبلیاں ٹوٹتی ہیں یا نہیں لوگوں کے دل ٹوٹ چکے ہیں، صدر سپریم کمانڈر ہیں اپنا آئینی اختیار استعمال کریں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں سابق وزیر شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان نے اپنا وعدہ پورا کر دکھایا، اسمبلیاں ٹوٹتی ہیں یا نہیں لوگوں کے دل ٹوٹ چکے ہیں، پی ڈی ایم کے پاس نہ ووٹ ہے نہ عوام کی سپورٹ، ان کے پاس صرف نوٹ ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ان کی چوریوں کی وجہ سے کوئی پیسے نہیں دے رہا، ملک میں مہنگائی، دہشتگردی کی لہر ہے اور یہ الیکشن سے فراری ہیں، صدر سپریم کمانڈر ہیں اپنا آئینی اختیار استعمال کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں