راولپنڈی(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر غلام سرور خان نے کہاہے کہ پی ڈی ایم استعفیٰ لینے آئی تھی،وزیراعظم کہیں گئے آج بھی موجود ہیں ،چوہدری نثار کو عوام نے مینڈیٹ دیا،اگر حلف نہیں لیتے تو نئے الیکشن کرانے ہونگے،جہانگیر ترین سے دوستی ہے، لیڈر عمران خان ہے۔ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پی ڈی ایم آپس میں دست و گریباں ہیں،پی ڈی ایم چوں چوں کا مربہ ہے،پی ڈی ایم استعفیٰ لینے آئی تھی،وزیراعظم تو آج بھی موجود ہیں،حالات و وقت نے بتایا کہ پی ڈی ایم مخلص نہیں،پی ڈی ایم کا کوئی وجود نہیں ہے۔
انہوںنے کہاکہ جے یو آئی اور ن لیگ کا ٹارگٹ پیپلز پارٹی ہے،2 پارٹیاں ایک جانب اور 2 دوسری جانب ہیں،پی ڈی ایم ہمارا مسئلہ نہیں ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ایک منتخب شخص منتخب ہوکر حلف نہیں لیتا تو ممبر نہیں ہوتا،اس سب پر الیکشن رولز بالکل خاموش تھے،الیکشن رولز اور آئین میں بھی کمی تھی۔ انہوںنے کہاکہ انتخابات ہونے کے 60 روز تک حلف نہ لینے والا ڈی سیٹ ہوجائیگا۔سرور خان نے کہاکہ ایک صاحب کا تعلق ہمارے حلقہ سے ہے،چوہدری نثار کو عوام نے مینڈیٹ دیا،اگر وہ حلف نہیں لیتے تو نئے الیکشن کرانے ہونگے۔ انہوںنے کہاکہ برطانوی پارلیمنٹ میں پاکستان کو ریڈ لسٹ کرنے پر آواز اٹھائی گئی۔ انہوںنے کہاکہ اسحاق ڈار تو مفرور ہیں ان کو ملک واپس آنا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ پی آئی اے پر پابندی کی بنا پر چارٹر فلائٹس لی گئی۔
انہوںنے کہاکہ جہانگیر ترین پی ٹی آئی میں ہیں،پی ٹی آئی جس پوزیشن پر ہے اس میں جہانگیر ترین کا کردار ہے،میں نے ان کے ساتھ ہی پارٹی جوائن کی،جہانگیر ترین سے دوستی ہے، لیڈر عمران خان ہے۔ انہوںنے کہاکہ خسرو بختیار، نصراللہ دریشک، پرویز الٰہی کو شوگر ملز کے معاملہ پر نوٹس دے دیا گیا ہے،نیب میں میرے خلاف بھی انکوائری جاری ہے،عمران خان جس بات پر آئیں تو انصاف کا ترازو ساتھ ہوتا ہے،علیم خان اور سبطین خان کو وزیراعظم نے کلیئر ہوکر آنے کا کہا۔
انہوںنے کہاکہ ڈسکہ کی سیٹ روایتی طور پر( ن) لیگ کی ہے،چوہدری نثار کو 2013 اور 2018 کویاد رکھنا چاہیے ،ماضی کو نہیں بھولنا چاہیے۔ایم پی اے حاجی امجد نے کہاکہ 25 سال سے ایک نجی سوسائٹی کے ساتھ ہوں،عوام نے عزت دی اور مجھے ووٹ دیا،بلیک میلر کہنے والے عدالت میں جائیں، میں تیار ہوں،اینٹی کرپشن میں بھی غلط رپورٹ ہے









