عمر ایوب

پی پی پی صرف ایک فون کال کی مار ہے، عمر ایوب

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ پی پی پی صرف ایک فون کال کی مار ہے،پاکستان میں دس سے بارہ دنوں کا تیل موجود ،حکومت کو ہوش ہی نہیں ہے۔

پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ پی پی پی سنجیدہ ہے تو پی ٹی آئی سے مل کر جدوجہد کرے، پیپلز پارٹی ایک فون کال کی مار ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ کا آغاز ہی غلط ہے، فنانس کے حوالے سے کئی غلطیاں کی گئیں، اس بجٹ سے پاکستان میں مزید مہنگائی آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دس سے بارہ دنوں کا تیل موجود ہے، اس حکومت کو ہوش ہی نہیں ہے، اربوں روپے کے معاملے پر چیئرمین ایف بی آر سے سوال کیا تو انہوں نے غلطی تسلیم کی۔عمر ایوب نے کہا کہ عوام پر کروڑوں روپے کے ڈائریکٹ اور اِن ڈائریکٹ ٹیکس عائد کردیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے 3کاغذاتِ نامزدگی مسترد کرائے گئے، رات دو بجے کے بعد الیکشن کے نتائج تبدیل کیے گئے۔