پی پی ایس سی 48

پی پی ایس سی کا مختلف محکموں کی اسامیوں کے تحریری اور حتمی نتائج کا اعلان

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) پنجاب پبلک سروس کمیشن نے مختلف محکموں کی اسامیوں کے تحریری اور حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ،کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، تحصیلداراورپیرا فورس کی اسامیوں سمیت 17تحریری و حتمی نتائج شامل ہیں ۔ترجمان کے مطابق بورڈآف ریونیومیں تحصیلدار کی14اسامیوں کے لئے 61 امیدوار، ڈپٹی کمشنر آفس بھکر میں سٹینوگرافر کی 6اسامیوں کے لئے 19امیدوار جبکہ ڈپٹی کمشنر آفس ساہیوال میں سٹینوگرافرکی4اسامیوں کے لئے 51امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار پائے ہیں۔ بورڈ آف ریونیو میں جونیئر سکیل اسٹینوگرافر کی ایک آسامی کے لیے 24امیدوار کامیاب ہوئے۔

پیرا سرگودھا ڈویژن میں انویسٹی گیشن آفیسر کی 5اسامیوں کے لئے 25امیدوارجبکہ پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی ساہیوال ڈویژن میں انویسٹی گیشن آفیسر کی 5اسامیوں کے لئے 25امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں۔ پنجاب رنگ روڈ اتھارٹی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کنٹریکٹ ورکس کی 2اسامیوں کے لئے 10امیدوارجبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر کنٹریکٹ سروسز کی2اسامیوں کے لئے 10امیدوار انٹرویو کے لئے کامیاب قراردیئے گئے ہیں۔ محکمہ زراعت میں سینئرسائنٹسٹ آئی ٹی کی ایک آسامی کے لئے 5امیدوارانٹرویو کیلئے کامیاب ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں