ملک خرم علی خان 127

پی ٹی آئی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی ملک خرم علی خان کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن صوبائی اسمبلی ملک خرم علی خان نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک خرم علی خان نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ وضع داری اور شرافت کی سیاست کی، ہم کسی بھی ادارے یا ریاست کے خلاف نہیں جاسکتے، سیاست کرنی ہے تو سب سے پہلے پاکستان کا تحفظ کرنا ہوگا، جو ادارے پاکستان کا تحفظ کررہے ہیں ان کی عزت سب سے پہلے کرنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کا افسوس ہوا کہ جو پی ٹی آئی ہم نے جوائن کی تھی یہ وہ نہیں تھی، پی ٹی آئی کے ساتھ ہی سفر جاری تھا کہ 9 مئی آگیا۔انہوںنے کہاکہ میں پی ٹی آئی سے علیحدہ ہوگیا ہوں، میں نے تمام دوست احباب رشتہ داروں سے مشورہ کیا، سب کی رائے یہی تھی کہ کسی بھی ایسی سیاست یا سیاسی جماعت کا حصہ نہ بنا جائے جو اداروں کو کمزور کرے یا اداروں کے خلاف بات کرے، میں اپنے علاقے میں سیاست جاری رکھوں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں