شاہ محمود قریشی 151

پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی آئندہ ہفتے تک اپنے ہاتھ سے لکھے استعفے پارٹی کو جمع کروائیں، شاہ محمود قریشی کا پیغام

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے پارٹی کے ایم این ایز کو آفیشل پیغام بھیج دیا جس میں ہدایات جاری کی گئیں کہ پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی آئندہ ہفتے تک اپنے ہاتھ سے لکھے استعفے پارٹی کو جمع کروائیں ۔

ذرائع تحریک انصاف کے مطابق کئی ممبران قومی اسمبلی پر شک تھا کہ انہوں نے اسپیکر قومی اسمبلی سے رابطہ کیا ، عمران خان کو 17 ارکان قومی اسمبلی کے نام بھی دیئے گئے ، ان 17 ناموں میں تین نے الزام مسترد کر دیا ۔ ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق عمران خان نے شکوک وشبہات کو دور کرنے اور آئینی راستہ اختیار کرنے کے لیے تحریک انصاف کے تمام ارکان سے استعفے مانگے ہیں

،اب جو رکن ہاتھ سے لکھا استعفی پارٹی قیادت کو نہ بھیجے پارٹی ان کے خلاف کارروائی کریگی ۔ ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق ہونے والے اہم پارٹی اجلاس میں استعفوں کے حوالے سے عمران خان کو رپورٹ دی جائے گی
٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں