عظمیٰ بخاری 208

پی ٹی آئی کی شکست کے ذمہ دار آراوز نہیں ناقص کارگردگی ہے، عظمیٰ بخاری

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) مسلم لیگ نون پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے کہا ہے کہ ڈسکہ کی عوام نے بکسہ چوروں اور ووٹ چوروں کےخلاف اپنے ریفرنڈم کا فیصلہ سنا دیا ہے ۔

ڈسکہ میں اس بار دھند نہیں آئی اور آپ کو شرپسندی نہیں پھیلانے دی ۔ فردوس عاشق اعوان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عظمی بخاری نے کہا ہے کہ فردوس باجی ہور کوئی ساڈے لائق،کوئی اور ہوتا تو تین دن شکل نہ دکھاتا۔۔۔فردوس باجی،میٹھا میٹھا ہپ ہپ کڑوا کڑوا تھو تھو،کے فارمولے پر چل رہی ہے۔ عظمی بخاری نے کہاکہ ڈسکہ میں اسجد مہلی کی شکست کے ذمہ دار آراوز نہیں بڑے نالائق اور چھوٹے نالائق کی ناقص کارکردگی ہے۔

ڈسکہ کی عوام نے بکسہ چوروں اور ووٹ چوروں کےخلاف اپنے ریفرنڈم کا فیصلہ سنا دیا ہے۔آج سچ ثابت ہوا نوازشریف،شہباز شریف آج بھی لوگوں کے دلوں پر حکومت کررہے ہیں۔ لیگی رہنما نے کہا کہ خدائی دعوے کرنے والا وزیراعظم عوامی طاقت سے ناآشنا ہے۔عمران خان ماضی میں کہتے تھے ہر ضمنی الیکشن تو حکومت کا ہی ہوتاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں