بیرون ملک پاکستانیوں 148

پی ٹی آئی کو بیرون ملک پاکستانیوں سے 24 گھنٹوں میں 7 لاکھ ڈالر سے زئد رقم مل گئی

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کو بیرون ملک پاکستانیوں سے 24 گھنٹوں میں لاکھوں ڈالر مل گئے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں ڈاکٹر شہباز گل نے لکھا کہ جو عمران خان پر توشہ خانے کا تحفہ بیچنے کے الزامات لگا رہے ہیں ان کو کوئی بتائے کہ سمندر پار پاکستانیوں نے 24 گھنٹے سے کم وقت میں 7 لاکھ ڈالر سے زیادہ فنڈز جمع کر لیے ہیں۔

جاری کردہ ٹوئٹ میں شہباز گل لکھتے ہیں کہ سمندر پار پاکستانی ہر طرح سے عمران خان کے ساتھ کھڑا ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں