عرفان صدیقی

پی ٹی آئی کو اب مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دیں گے’عرفان صدیقی

لاہور((رپورٹنگ آن لائن) )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے حکومت کی مذاکرات کے بارے میں پالیسی واضح کر تے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات کی دعوت دینے کا موسم گزر گیا ، ہم پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیشکش کر رہے ہیں نہ دعوت دیں گے ۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ مذاکرات کا دروزہ کھلا رہنے کا مطلب دعوت دینا یا کسی کا انتظار کرنا نہیں ۔ اب پی ٹی آئی پر منحصر ہے کہ وہ کب سنجیدہ اور نتیجہ خیز مذاکرات چاہتی ہے ، پی ٹی آئی کھیل تماشے کے لئے مت آئے ۔

جب پی ٹی آئی ہمارے پاس مذاکرات کے لیے آئے گی تو پھر دیکھیں گے ، بانی پی ٹی آئی نے خطوط نویسی شروع کر دی ، سنا ہے تیسرا خط بھی لکھ رہے ہیں ، سویلین بالادستی کبھی بانی پی ٹی آئی کا مقصد نہیں رہا۔