شیر افضل مروت 13

پی ٹی آئی کامارچ نہیں ہو گا،یہ مارچ کرتے نظرنہیں آرہے،شیرافضل مروت

لاہور(رپورٹنگ آن لائن ) رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے کچھ نہیں کیا،بات چیت چل رہی ہے مارچ کینسل کیا جائے تو بشری بی بی کو ریلیف دیا جا سکتا ہے، پی ٹی آئی کامارچ نہیں ہو گا کیونکہ یہ مارچ کرتے نظرنہیں آرہے ۔

ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ ظلم وجبر ہوا لیکن اس سے پارٹی کو مزید مقبولیت ملی۔انہوںنے کہاکہ مارچ کے معاملے میں تحریک انصاف والے منتیں کر رہے ہیں کوئی فیس سیونگ مل جائے، بانی پی ٹی آئی کی قید کے بعد کبھی رابطے ختم نہیں ہوئے،

3مرتبہ بات بنتے بنتے رہ گئی، لڑائی صلح پر ختم ہوگی،چاہے وہ28ویں ترمیم کی شکل میں ہو، فریقین ایک دوسرے کو معاف کر دیں تو لڑائی ختم ہو گی۔انہوںنے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کہیں گے تو مارچ میں شرکت کروں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں