الیکشن کمیشن 84

پی ٹی آئی کا پنجاب کے انتخابات میں عدالتی عملے کی تعیناتی کیلئے الیکشن کمیشن کو خط

لاہور(رپورٹنگ آن لائن )پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب کے انتخابات میں ماتحت عدلیہ سے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر اور ریٹرننگ افسر لینے کے لیے الیکشن کمیشن سے رجوع کر لیا۔وائس چیئرمین رہنما تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کی جانب سے صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کے نام خط لکھا گیا ہے جس میں پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے ماتحت عدلیہ سے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر اور ریٹرننگ افسر لینے کی درخواست کی گئی ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کمیشن سے الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 50 اور 51 کے تحت درخواست کی گئی ہے اور آئین پاکستان کے آرٹیکل 218 کا حوالہ دیا گیا ہے۔تحریک انصاف کے رہنما میاں اسلم اقبال نے خط الیکشن کمیشن پنجاب کے آفس میں موصول کروایا۔خط میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے انتخابات میں ریٹرننگ افسر ماتحت عدلیہ سے لیے جائیں، صاف اور شفاف انتخابات کے لیے یہ عمل ضروری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں