شیر افضل مروت 58

پی ٹی آئی کا سڑکوں پر نکلنے کا دور ختم ہوچکا، شیر افضل مروت

ملتان (رپورٹنگ آن لائن)رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا سڑکوں پر نکلنے کا دور ختم ہوچکا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے سارے محکمے اپنے پاس رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نئے صوبے بننے کی ضرورت ہے، اگر کرپشن کسی ایک صوبے میں ہو رہی ہے تو وہ خیبر پختونخوا ہے۔رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ اپوزیشن جماعت پی ٹی آئی کا سٹرکوں پر نکلنے کا دور ختم ہو چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں