اسلام آبا د(رپورٹنگ آن لائن)سیکرِٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر بخاری نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کا انجام راتوں رات بننے والی ری پبلکن پارٹی جیسا ہونے والا ہے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران خان ضمنی انتخابات میں واضح شکست پر سٹھیا گیا ہے ۔انہوںنے کہاکہ ضمیر فروشوں کا خریدار الیکشن کمیشن کی ساکھ پر سوالات اٹھا رہا ہے ۔
انہوںنے کہاکہ آئین کے تحت ادارے تعمیر کرنے والی پیپلز پارٹی اداروں کی عزت و تکریم پر یقین رکھتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ صدر آصف علی زرداری نے پارلیمانی جمہوری نظام کو مزید مظبوط بنانے کیلئے اپنے اختیارات پارلیمنٹ کو منتقل کئے۔ انہوںنے کہاکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور اپوزیشن نے اشرافیہ کو ریلیف غریب کو تکالیف دینے والے کو عوامی قوت اور آئینی ہتھیار سے گھر بھجوایا ۔ انہوںنے کہاکہ دور عمرانی کا وزیراعظم ہاؤس عوام کے خون چوس مالیاتی مافیاز کا سہولت کاری اور مددگاری مرکز تھا ۔انہوںنے کہاکہ حکومتی خاندانی منظور نظر تجوریاں بھرتے رہے مزدور محنت کش کسان کاشتکار تاجر فاقہ کشی پر مجبور رہے ۔انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی حکومتی خاندانی بدعنوانیوں کیحساب احتساب پر انصاف کے نفاذسے چور اور چوروں کا سرغنہ جیل جائیں گے ۔