پی ٹی آئی

پی ٹی آئی چیئرمین کاشیخ رشید کو ٹیلیفون ،بھابی کے انتقال پر تعزیت کی

لاہور(رپورٹنگ آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو ٹیلیفون کر کے ان کی بھابی اور سابق پارلیمانی سیکرٹری شیخ راشد شفیق کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کے درجات بلند کرے اور اہل خانہ کو صبرو جمیل عطا فرمائے۔