اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا سوچنے والے مایوس ہوگئے، ہمارے پاس فنڈنگ کا تمام ریکارڈ موجود ہے، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی پر پابندی نہیں لگائی ، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی نوٹس جاری کیا ہے، انہوں نے عدالتی فیصلوں کو نظرانداز کیا، الیکشن کمیشن کے نوٹس کا جواب بھرپور طریقے سے دینگے۔
فرخ حبیب نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاثردیا گیا الیکشن کمیشن پی ٹی آئی پر پابندی لگانے جارہا ہے، پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا سوچنے والے مایوس ہوگئے، فارن فنڈنگ نہیں ممنوعہ فنڈنگ کا کیس ہے۔ انکا کہنا ہے کہ پی پی اور ن لیگ کی فنڈنگ کو چیک نہیں کیا گیا، ان کی فنڈنگ کا فیصلہ بھی آنا چاہیے، پی پی اور ن لیگ نے 11،11اکاونٹس چھپائے ہوئے ہیں۔ فرخ حبیب نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے پر تحفظات برقرار ہیں، فارن فنڈنگ کے معاملے پر پی ٹی آئی کی جیت ہوئی ہے۔









