اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) صدر پی ٹی آئی خیبر پختونخوا جنید اکبر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں ہر کوئی بانی کے بعد خود کو لیڈر کہتا ہے۔میدیا سے گفتگو میں جنید اکبر طیش میں آگئے اور کہاکہ محمود اچکزئی کو ابھی ایڈجسٹ ہونے میں ٹائم لگے گا،
ہماری پارٹی کا اپنا کلچر ہے، ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ جس نے بسنت منائی اس سے پتہ کرلیں ہم تو سارا دن احتجاج میں تھے۔جنید اکبر نے آڈیو لیک کے حوالے سے تردید کرتے ہوئے کہا میں نے یہ کب کہا استعفیٰ دے رہا ہوں، یہ کہا اگر مجھے بولنے کا وقت نہیں دیا جائے گا تو سپیکر سے کہہ کر الگ سیٹ الاٹ کراؤں گا۔







