39

پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں بلکہ اسرائیل، بھارت کی پراکسی ہے، رانا تنویر حسین

شیخوپورہ (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سیاسی جماعت نہیں بلکہ اسرائیل اور بھارت کی پراکسی ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں رانا تنویر حسین نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کی حکمت عملی نے پاکستان کو دنیا کے لیے اہم بنا دیا، حکومت نے معیشت کو سنبھالا اور تمام معاشی اشاریے مثبت بنا دیے۔رانا تنویر حسین نے کہا کہ رواں سال آئی ایم ایف سے چھٹکارے میں کامیاب نہ ہوئے تو مزید سخت شرائط کے ساتھ رجوع کرنا پڑے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی الیکشن کمیشن میں سیاسی جماعت کے طور پر رجسٹر نہیں،اس پارٹی کا نظریہ فسطائی ہے، جو جمہوری روایات کے لیے زہر قاتل ہے، سہیل آفریدی لاہور کی سڑکوں پرگھوم کر پنجاب کی ترقی سیلطف اندوز ہو رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ افغان طالبان بھارتی پراکسی نہ بنے تو مذاکرات کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں