سندھ ہائیکورٹ 34

پی ٹی آئی رہنماؤں نے پولیس افسران کیخلاف مقدمہ اندراج کے لئے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)تحریک انصاف کے رہنماؤں نے دورانِ حراست مبینہ تشدد کے معاملے پر پولیس افسران کیخلاف مقدمہ اندراج کے لئے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔تحریک انصاف کے رہنماں راجہ اظہر اور فہیم خان نے فوجداری سے متعلق متفرق درخواست سندھ ہائیکورٹ میں دائر کردی۔ درخواست گزار کے وکیل منیب خٹک ایڈووکیٹ کے مطابق 8 فروری کو کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن سے راجہ اظہر اور فہیم خان کو پولیس حکام نے اغوا کیا۔

پولیس حراست میں درخواستگزاروں پر بدترین تشدد کیا گیا۔ پولیس کا اقدام جرائم کے زمرے میں آتا ہے۔ پولیس افسران کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔ ماتحت عدالت نے پولیس حکام کی رپورٹ کی بنیاد پر مقدمہ اندراج کی درخواست مسترد کی۔ درخواست میں ڈی آئی جی ایسٹ، ایس ایس پی کورنگی، ڈی ایس پی اور دیگر کو فریق بنایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں