کراچی(آئی این پی ) تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے سندھ اسمبلی کی رکنیت سے استعفی دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ اسمبلی کے باہر میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ایوان کا رکن بن کراپنے حلقے کی کوئی خدمت نہیں کر سکا، مجھے اسمبلی میں میرا کردار ادا نہیں کرنے دیا جا رہا۔ اس لئے آج احتجاجا صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 101 کی سیٹ سے استعفی دے دیا ہے۔
