قمر الزمان کائرہ 200

پی ٹی آئی حکومت ہر شعبہ میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، قمر الزمان کائرہ

شیخوپورہ(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت ہر شعبہ میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے،پنجاب کو ایک نا اہل وزیر اعلیٰ کے سپرد کیا گیا ہے، ناقص ترین کاردگی پر وزیراعظم کو پرائیڈ آف پرفارمنس ملنا چاہئے،خلائی مخلوق کو بھی اپنی حدود کے اندر رہنا چاہئے، ملک کو مزید تباہی سے بچانے کے لیے تمام سیاسی پارٹیوں کا ایک ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ میں پاکستان پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ جنرل سیکرٹری چوہدری منظورحسین اور دیگرپارٹی عہدیداروں نے منارٹی ونگ پنجاب کے صدر عمران رفیق اٹھوال کی والدہ کے تعزیتی ریفرنس میں شرکت کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر الزمان کائرہ نے حکومت پر کڑی تنقیدکی۔

پاکستان پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ اور جنرل سیکرٹری چوہدری منظور حسین نے خانقاہ ڈوگراں میں پیپلز پارٹی اقلیتی ونگ کے صدر عمران رفیق اٹھوال کی والدہ کے تعزیتی ریفرنس میں شرکت کی۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر ملک جاوید اکبر ڈوگر،ضلعی سینئر نائب صدر چوہدری عبدالخالق مت ورک، ضلعی نائب صدر منیر قمر واہگہ تحصیل صدر میاں عمران صابر ڈوگر، سٹی صدر سیٹھ احسان الہی، سابق ایم پی اے میاں مشتاق حسین ڈوگر کے علاوہ ورکروں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی قمر الزمان کائرہ نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت ہر شعبہ میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔

خاص طور پر پنجاب کو ایک نا اہل وزیر اعلی کے سپرد کیا گیا ہے ناقص ترین کاردگی پر وزیراعظم کو پرائیڈ آف پرفارمنس ملنا چاہئے ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ خلائی مخلوق کو بھی اپنی حدود کے اندر رہنا چاہئے ملک کو مزید تباہی سے بچانے کے لیے تمام سیاسی پارٹیوں کا ایک ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے اے پی سی کی رہبر کمیٹی کا اجلاس ہو چکا ہے وہ وقت دور نہیں جب قوم ان نااہل اور کرپٹ ترین حکمرانوں سے نجات حاصل کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں