محمد زبیر 188

پی ٹی آئی حکومت کے پہلے سال میں مہنگائی ڈبل ہو گئی، محمد زبیر

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان مسلم لیگ( ن) کے رہنما محمد زبیر نے کہا کہ (ن)لیگ جب حکومت چھوڑ کر گئی تھی تو ملک میں مہنگائی 3فیصد تھی لیکن پی ٹی آئی حکومت کے پہلے سال میں مہنگائی ڈبل ہو گئی۔

جمعرات کو لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں محمد زبیر نے کہا کہ آج پاکستان میں گوشت، سبزی، آٹا، چینی اور بجلی سمیت ہر چیز مہنگی ہے، موجودہ حکومت اپنے ڈھائی سال اور مسلم لیگ (ن)کے ڈھائی سالہ دور کے دوران مہنگائی کا موازنہ کر لے۔

انہوں نے کہا کہ ہم جہاں ٹیکس کولیکشن چھوڑ کر گئے تھے وہ آج بھی وہی ہے، موجودہ حکومت نے ایک کروڑ لوگوں کو غربت کی لکیر سے نیچے دھکیل دیا ہے، ملک آئین کے حساب سے نہیں چل رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں