اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے کہاہے کہ پی ٹی آئی اپنے مسائل خود حل کرنے کی بجائے نفرت پھیلا رہی ہے، عمران خان کی بہنوں کو غیر ملکی میڈیا پر پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے بھیجا گیا، مودی کے زیرانتظام بھارتی چینلز پر پاکستان پر حملہ کرنا شرمناک ہے۔پی ٹی آئی کے عمل پر اپنے مذمتی بیان میں انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی اپنے مسائل خود حل کرنے کی بجائے نفرت پھیلا رہی ہے۔
انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی پاکستان میں سیاست کرنے کی بجائے ریاست پر حملہ کرنے اور غیر ملکی میڈیا پر جانے کا انتخاب کرتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کی بہنوں کو غیر ملکی میڈیا پر پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے بھیجا گیا، مودی کے زیرانتظام بھارتی چینلز پر پاکستان پر حملہ کرنا شرمناک ہے۔ انہوںنے کہاکہ یہ طرز عمل حل کی بجائے افراتفری پیدا کرنے کا نمونہ ہے۔
انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی پاکستان کے خلاف بدنامی کی بجائے سیاست پر توجہ دے، پی ٹی آئی کو مشورہ ہے کہ وہ سیاست پر توجہ دے نہ کہ انتشار پھیلانے پر۔شازیہ مری نے کہاکہ سب جانتے ہیں پی ٹی آئی مشکوک اکاؤنٹس سے غیر ملکی فنڈنگ پر زندہ ہے۔شازیہ مری نے کہاکہ پی پی پی کو پاکستان کی تاریخ میں بدترین تشدد کا سامنا کرنا پڑا،شہید ذوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل اور شہید محترمہ کا قتل پیپلز پارٹی کے عزم کو توڑ نہیں سکا۔انہوںنے کہاکہ صدر آصف علی زرداری نے 12 سال جیل میں گزارے لیکن پھر بھی کہا ”پاکستان کھپے”۔
شازیہ مری نے کہاکہ ظلم کے باوجود پیپلز پارٹی نے کبھی اداروں کو نشانہ نہیں بنایا اور نہ ہی کبھی ذاتیات کی سیاست کی، پیپلز پارٹی نے کبھی اپنے ملک کے خلاف سازش نہیں کی۔شازیہ مری نے کہاکہ ہم جمہوریت پسند ہیں اور پرامن اختلاف رائے کو اہمیت دیتے ہیں، بلاول بھٹو نے ہمیشہ سیاسی مذاکرات پر زور دیا۔ شازیہ مری نے کہاکہ پیپلز پارٹی پرامن، مستحکم اور خوشحال پاکستان چاہتی ہے، ہم امید کرتے ہیں کہ پی ٹی آئی اور دیگر ذمہ داری کا مظاہرہ کریں گے تاکہ پاکستان آگے بڑھ سکے۔









