پی سی ہوٹل 159

پی سی ہوٹل ورکرز یونین کے صدر شفیق خان نے مفاد پرست ٹولے کو بے نقاب کر دیا

لاہور(کامرس رپورٹر) پرل کانٹیننٹل ہوٹل ورکرز یونین سی بی اے کی جانب سے پرکشش معاہدہ پر لاہور کے ورکرز کو مبارکباد دی گئی ہے۔ صدر محمد شفیق خان اور جنرل سیکرٹری زبیر احمد کی جانب سے مفاد پرست ٹولے کو بھی بے نقاب کیا گیا ہے جنہوں نے اس معاہدے کو رکوانے کی سر توڑ کوششیں کیں۔مخالف گروپ کے سربراہ ناصر امان اور جنرل سیکرٹری شہزادہ طوطی خان کی معاہدے کے خلاف کوششوں کو بھی سامنے لاتے ہوئے سی بی اے کے عہدیداران نے کہا کہ پی سی لاہور کو شاہین گروپ کا اسٹے آرڈر جو لاہور ہائیکورٹ میں ہوا تھا اس کو دس ستمبر کو خارج کروانے کے لئے سندھ ہائیکورٹ میں لے گئے مگر کامیابی نہ ہو سکی۔

مزید کہا کہ محبوب کراچی پی سی ہوٹل کے غریب ورکرز کے معاہدے سے کھیل رہا ہے اور غریب ورکرز کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کر دئیے گئے ہیں اور آج کراچی کے ورکرز باقی پی سی ہوٹل کے ورکرز سے بہت پیچھے ہیں۔اس کے باوجود پھول گروپ ورکرز دشمن پالیسیوں پر کام جاری رکھے ہوئے ہیں مگر ورکز اس مفاد پرست گروپ کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں