539

پی سی ٹی بی میں پانچ ارب روپے سے زائد مالیت کی کتابوں کے ٹینڈر میں بندر بانٹ، عدالت کی اینٹی کرپشن سے جواب طلبی

جعفر بن یار۔۔۔

ایڈیشنل سیشن جج لاہور فیصل جمیل نے پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ میں پانچ ارب روپے سے زائد مالیت کی کتابوں کے ٹینڈر میں مبینہ بندر بانٹ کے الزامات کو سنجیدہ نہ لینے اور انکوائری کرکے مقدمہ درج نہ کرنے پر ڈائیریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب سے جواب طلب کرلیا ہے۔
 جواب طلب
عدالت کے روبرو درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ لاہور کے مینجنگ ڈائریکٹر اور قائمقام ڈائیریکٹر پروڈکشن اختر بٹ سال 2021-22کے لئے سرکاری سکولوں میں مفت تقسیم کی جانے والی کتابوں، جیکٹس اور سپلیمنٹری ریڈنگ مٹیریل وغیرہ کی چھپائی کے لئے ٹینڈر میں مبینہ طورپر میرٹ کی بجائے پول کیا۔جا کے باعث پرنٹر، پبلشرز نے باہمی ساز باز سے من چاہے ریٹ بھرتے ہوئے سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا۔اور بورڈ ہے افسران نے جی بھر کے کمیشن کھایا۔
انکوائری
جس پر درخواست گزار شہری نے یکم مارچ 2021کو ڈی جی اینٹی کرپشن کو کارروائی لے لئے درخواست دی لیکن دو ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے بعد بھی درخواست پر کارروائی شروع نہ کی۔
پی سی ٹی بی
عدالت نے اندراج مقدمہ کی درخواست پر ڈی جی اینٹی کرپشن سے پیرا وائز کمنٹس طلب کرتے ہوئے سماعت 18 مئی تک ملتوی کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں