عثمان خواجہ 44

پی سی بی کے جرمانوں کے فیصلے پر ہنسی آ رہی’ معلوم نہیں یہ کس اور کیا سوچ کر کیا ،عثمان خواجہ

سڈنی (رپورٹنگ آن لائن)آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی پر پاکستان کھلاڑیوں پر جرمانے عائد کرنے کے فیصلے پر سابق آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے کہا ہے کہ پی سی بی کے جرمانوں کے فیصلے پر ہنسی آ رہی’ معلوم نہیں یہ کس اور کیا سوچ کر کیا ۔ایک انٹرویو میں پاکستانی نژاد سابق کینگرو کرکٹر عثمان خواجہ نے پاکستانی کھلاڑیوں پر ٹی 20 ورلڈ کپ میں خراب کارکردگی پر جرمانے عائد کیے جانے کی خبروں پر تعجب کا اظہار کیا ہے۔عثمان خواجہ نے کہا کہ پی سی بی کے اس فیصلے پر ہنسی آ رہی ہے۔

معلوم نہیں یہ کس نے اور کیا سوچ کر فیصلہ کیا ہے۔انہوںنے کہاکہ گرین شرٹس کو ہارنے پر جرمانہ ہوا ہے، تو سوال اٹھتا ہے کہ کیا وہ جان بوجھ کر ہارے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جرمانے عائد کرنے سے اس بات کی کیا گارنٹی ہے کہ پاکستان ٹیم آئندہ جیتے گی، پاکستان کرکٹ میں فیصلے ہمیشہ حیران کرتے ہیں۔پاکستانی نژاد سابق کرکٹر نے کہا کہ کھلاڑیوں پر پہلے ہی پورے ملک کی امیدوں کا پریشر ہوتا ہے۔ ان پر جرمانے عائد کر کے مزید پریشر ڈالا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں