فواد چوہدری 177

پی سی بی کے تاریخی ٹیسٹ میچ کیلئے ڈیڈ وکٹ کے انتخاب پر مایوسی ہوئی، فواد چوہدری

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ایک تاریخی ٹیسٹ میچ کے لیے ڈیڈ وکٹ کے انتخاب پر مایوسی ہوئی۔ بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر نے کہا پی سی بی کے تاریخی ٹیسٹ میچ کے لیے مردہ وکٹ کا انتخاب کرنے پر انتہائی مایوسی ہوئی۔

فواد چوہدری نے کہا خطرناک پاکستانی اٹیک کے ساتھ ہمیں ایسی مردہ پچ کی ضرورت کیوں پڑے گی؟ 24 سال بعد ٹیسٹ میچ اور پچ کا حال دیکھیں، امید ہے کہ اگلے میچوں میں مثبت کرکٹ کا موقع دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں