کراچی (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ پی سی بی کو اب شاہین شاہ آفریدی کو بہت احتیاط سے چلانا ہوگا۔نجی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے بتایا کہ شاہین اب ریسٹ پر ہے کیوں کہ شاہین کے گھٹنے کی انجری کے بعد ایک بار پھر اسی جگہ زور آیا ہے۔انہوں نے کہا میرا خیال ہے کہ اب شاہین کو پورے 2 سے 3 ماہ ریکوری کیلئے لینا چاہئیں، اسے اپنی فیلڈنگ میں خیال رکھنا چاہیے، کسی ایسی پوزیشن میں نہیں ڈائیو مارنا چاہیے جس کے بعد اسے ایک بار پھر ری ہیب پر جانا پڑا۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ شاہین کو اب بہت احتیاط سے چلنا ہوگا اور پی سی بی کو بھی شاہین کو بہت احتیاط سے چلانا ہوگا۔دوسری جانب شاہین کے ان فٹ ہونے کے باوجود ورلڈکپ کھیلنے سے متعلق قیاس آرائیوں پر شاہد آفریدی نے جواباً کہا کہ شاہین اگر ان فٹ ہوتا تو ورلڈکپ کے فائنل میں 2 اوورز بھی نہیں لیتا۔








