جنوبی افریقہ 8

پی سی بی کا2026-27 سیزن کیلئے آٹھ ویمن کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2026-27 سیزن کیلئے آٹھ ویمن کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کردیا۔ فاطمہ ثنا اور سعدیہ اقبال کو سینٹرل کنٹریکٹس کی کیٹیگری اے میں شامل کرلیا گیا، منیبہ علی صدیقی، نشرہ سندھو اور سدرہ امین کیٹیگری بی میں برقرار رہی ۔

عائشہ ظفر، گل فیروزہ اور صدف شمس کو کیٹیگری سی میں شامل کیا گیا ہے،ویمن کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس 30 جون 2027 تک موثر ہوں گے۔ فاطمہ ثنا اور سعدیہ اقبال کی مسلسل عمدہ کارکردگی کے اعتراف میں انہیں کیٹیگری اے میں جگہ دی گئی ہے۔سینٹرل کنٹریکٹس کیٹیگریز کا تعین کھلاڑیوں کی حالیہ فارم، فٹنس اور کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں