بابر اعظم 256

پی سی بی کا بابر اعظم کو مزید ایک سال ٹی ٹونٹی ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو مزید ایک سال ٹی ٹونٹی ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹر بابر اعظم کا تقرر
پہلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2020تک کیاگیا تھا ، آسٹریلیا میں طے یہ ورلڈکپ کوویڈ کی وجہ سے ملتوی ہونے کی وجہ سے اب اب اگلے سال ٹی ٹوئٹی ورلڈکپ کی میزبانی بھارت نے کرنی ہے۔ ذرائع کے مطابق بابر اعظم اب ورلڈکپ 2021تک ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ بابر اعظم کی بطور کپتان مدت میں ایک سال توسیع کا باقاعدہ اعلان پی سی بی جلد کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں