ذکاء اشرف 106

پی سی بی نے ذکاء اشرف کے جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے خبردار کردیا

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف کے جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے خبردار کر دیا۔پی سی بی نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ ذکاء اشرف کے نام سے ٹوئٹر پر بنا ہوا تصدیق شدہ اکاؤنٹ جعلی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا کہ اس جعلی اکاؤنٹ کے حوالے سے پی سی بی نے ٹوئٹر کو شکایت کی ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی نئی مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے ذکاء اشرف کو کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا تھا۔10 ارکان پر مشتمل اس نئی مینجمنٹ کمیٹی میں چیئرمین ذکاء اشرف کے علاوہ کلیم اللّٰہ خان، اشفاق اختر، مصدق اسلام، عظمت پرویز، ظہیر عباس، خرم سومرو، خواجہ ندیم، مصطفی رمدے اور ذولفقار ملک شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں