صبیحہ خورشید کا انتقال 231

پی جی ایم آئی کے بورڈ آف مینجمنٹ کی ممبر صبیحہ خورشید کا انتقال،پروفیسر الفرید ظفر کا اظہار افسوس

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کے بورڈ آف مینجمنٹ کی ممبر ڈاکٹر صبیحہ خورشید انتقال کر گئیں،انہیں لاہور جنرل ہسپتال کی پہلی چیف ایگزیکٹو ہونے کا اعزاز بھی حاصل رہا ہے۔

پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسرڈاکٹر سردا ر محمد الفرید ظفرنے ڈاکٹرصبیحہ خورشیدکی وفات پر گہرے دکھ اور دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحومہ اعلیٰ انتظامی صلاحیتوں کی مالک تھیں جنہوں نے میڈیکل کے شعبے کی ترقی اور اداروں کو فعال بنانے کیلئے آخری دم تک اپنی خدمات جاری رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر صبیحہ خورشید کی رحلت کے بعد طب کے شعبے میں جو خلا پیدا ہو گیا ہے وہ کبھی پر نہیں ہو سکتا۔پروفیسر الفرید ظفر نے مزید کہا کہ ڈاکٹرصبیحہ خورشید ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پنجاب کے عہدے پر بھی فرائض سر انجام دیتی رہیں اوریوں انہیں مختلف اہم انتظامی عہدوں پر کام کرنے کا موقع ملا۔

ڈاکٹر صبیحہ خورشید کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور غمزدہ خاندان کو یہ نا قابل تلافی نقصان ہمت اور حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق دے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں