پی ایس بی 39

پی ایس بی بورڈ کا اہم اجلاس ملتوی کردیاگیا، ایتھلیٹکس فیڈریشن کی اپیلوں پر فیصلہ کرنا تھا

ا سلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی)کا بورڈ کا اہم اجلاس ملتوی کر دیاگیا ،نئے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔

وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ کی صدارت میں پی ایس بی بورڈ کا اجلاس جمعہ کو ہونا تھا جس میں پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے عہدیداران کو طلب کیا گیا تھاجبکہ بورڈ نے ایتھلیٹکس فیڈریشن سے متعلق زیرِ التوا اپیلوں پر فیصلہ کرنا تھا۔

ذرائع کیمطابق پی ایس بی بورڈ اجلاس کے نے شیڈول کا اعلان جلد کیا جائیگا۔ واضح رہے کہ پہلے ہی ایتھلیٹکس فیڈریشن کے انتخابات کو غیر آئینی قرار دیا جاچکا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں