پی ایس ایل 81

پی ایس ایل، ریٹینشن کی آخری تاریخوں کا اعلان

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) نے پلیئر آکشن سے قبل ریٹینشن کی آخری تاریخوں کا اعلان کردیا۔

اعلامیے کے مطابق پی ایس ایل میں پہلے سے موجود 6 فرنچائزز 3 فروری تک اپنی ریٹینشن طے کرسکتی ہیں،فرنچائزز 4 مختلف کیٹیگریز میں ایک، ایک پلیئر کو اپنے اسکواڈ میں برقرار رکھ پائیں گی جبکہ 6 فرنچائزز میں برقرار نہ رہنے والے پلیئرز کو 2 نئی فرنچائز اپنے اسکواڈ میں شامل کرسکیں گی۔

نئی فرنچائزز بھی 4 مختلف کیٹیگری میں ایک، ایک پلیئر شامل کریں گی، انہیں4، 4 کھلاڑیوں کی حتمی فہرست 6 فروری تک طے کرنے تک کی مہلت دی گئی ہے جبکہ پلیئرز آکشن 11 فروری کو ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں