محسن نقوی

پی ایس ایل کے اچھے پرفارمرز کو کیمپ میں بلا رہے ہیں، محسن نقوی

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہاہے کہ پی ایس ایل کے اچھے پرفارمرز کو کیمپ میں بلا رہے ہیں، کسی لابی کی نہیں سنیں گے، کمیٹی میرٹ پر کام کرے گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو بھی رزلٹ ہوں گے میں سلیکشن ٹیم کے ساتھ کھڑا ہوں گا، 15سال پرانے کرکٹرز لے آؤں گا تو ان کا موجودہ پلیئرز کے ساتھ رابطہ نہیں ہوگا، پرانے کرکٹرز سے ہم دوسرے شعبوں میں خدمات حاصل کریں گے، ہم پرانے کرکٹرز کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے۔